• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلطنت عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا

سلطنت عمان ذاتی آمدن پر ٹیکس لگانے والا پہلا خلیجی ملک بن گیا۔

ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذاتی انکم ٹیکس لاگو کرنے کا مقصد تیل کی آمدنی پر انحصار کم کرنا ہے، ذاتی انکم ٹیکس کا نفاذ اگلے سال جنوری سے ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ 2028 سے سالانہ 42 ہزار عمانی ریال سے زائد آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس صرف ایک فیصد آبادی پر لاگو ہوگا۔

ٹیکس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، وراثت، زکوٰۃ اور بنیادی رہائش ٹیکس سے استثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید