• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل پر اسرائیلی حملہ غیر ذمہ دارانہ ہے، فرانسیسی قیدی کی بہن

پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی شہری سیسل کوہلر کی بہن نومی کوہلر نے کہا ہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع جیل پر اسرائیلی حملہ مکمل طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس سے قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔نومی نے فرانسیسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان انتہائی خطرناک حملوں کی مذمت کرے اور فرانسیسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنائے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق اسرائیلی حملے میں جیل کا کچھ حصہ شدید نقصان کا شکار ہوا، جبکہ اسرائیلی وزیر دفاع نے تصدیق کی کہ ان کی فوج نے جیل کو نشانہ بنایا۔سیسل کوہلر اور ان کے ساتھی ژاک پیرس کو مئی 2022 میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم ان کے خاندان ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ایران میں اس وقت تقریباً 20 یورپی شہری قید ہیں ۔ نومی کوہلر نے اے ایف پی سے گفتگو میں کہا:یہ حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید