• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IAEA کا ایران کی جوہری تنصیبات تک فوری رسائی کا مطالبہ

ویانا (اے ایف پی) اقوامِ متحدہ کے جوہری ادارے آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران کی جوہری تنصیبات تک معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ 400 کلوگرام 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر کا حساب لگایا جا سکے۔یہ مطالبہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد سامنے آیا ہے، جن میں فردو جیسے اہم مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔گروسی نے کہا کہ دشمنی بند کیے بغیر معائنہ ممکن نہیں اور ایران نے حفاظتی اقدامات کے نفاذ کی اطلاع دی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ایران، اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کو امن کی ضرورت ہے۔ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام پر مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ وہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش ہے، جس کی ایران تردید کرتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید