پیرس (نیوز ڈیسک) فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں شادی کی تقریب میں مسلح نقاب پوشوں نے فائرنگ کر کے27سالہ دلہن کو قتل کردیا، اس دوران دولہا ، ایک خاتون اور 13سالہ لڑکا شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے تبادلے میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں گولٹ نامی گائوں کے ایک ہال میں شادی کی تقریب ہورہی تھی، اس وقت ہال میں 28افراد موجود تھے،اس دوران مسلح نقاب پوش گھس آئے اور فائرنگ شروع کردی اوردلہن کو گولی مار کرقتل کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دولہا ، ایک خاتون اور 13سالہ بچہ شدید زخمی ہو گئے۔