نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ نے کہا ہے کہ نیٹو اخراجات میں 5 فیصد اضافہ نہایت اہم پیشرفت ہے، اس اضافے سے فضائی دفاع میں بہتری اور ہزاروں نئے ٹینک خریداری کے لیے رقم خرچ کی جائیگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 نیٹو اتحادی ممالک جی ڈی پی میں 5 فیصد اضافے کے معاملے پر دستخط کرنے جارہے ہیں، یہ 5 فیصد اضافہ 2014ء میں برطانیہ میں ہونے والی وہیلز سربراہ کانفرنس کے 2 فیصد اضافے کے مقابلے میں دگنے سے زیادہ ہے۔
نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال تبدیل ہوچکی ہے، اتحادی اگر یہ اضافے نہیں کریں گے تو اخراجات اور پیداوار ناکافی ہوگی اور جس سے روس کو کچھ سالوں میں یورپ کے باقی ممالک کی جانب بڑھنے سے نہیں روکا جاسکے۔
مارک روٹ نے اخراجات میں اضافے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس 5 فیصد اضافے میں مجموعی طور پر شامل 3 اعشاریہ 5 فیصد عمومی دفاعی اخراجات پر خرچ ہونگے جبکہ 1 اعشاریہ 5 فیصد کو نئی دفاعی سرمایہ کاری پر خرچ کیا جائے گا۔
نیٹو سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ نیٹو اخراجات میں 5 فیصد اضافہ ایک بڑی پیشرفت ہے، جس سے فضائی دفاع میں بہتری اور ہزاروں نئے ٹینک خریداری کے لیے رقم دستیاب ہوجائیگی۔