• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس خطرہ ہے، دفاعی اخراجات بڑھانے ہونگے: نیٹو

نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے—فائل فوٹو
نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے—فائل فوٹو

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے روس کو خطرہ قرار دیتے ہوئے دفاعی اخراجات میں اضافے پر زور دیا ہے۔

مارک روٹے نے برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ روس نے اپنی دفاعی پیداوار میں اضافہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے نیٹو ممالک کو بھی اس حوالے سے کام کرنا ہو گا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے کہا ہے کہ روس ہر 3 ماہ بعد اتنا گولہ بارود تیار کرتا ہے جتنا نیٹو ممالک سال بھر میں تیار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب یوکرین میں جلد از جلد امن کے خواہاں ہیں۔

مارک روٹے نے یہ بھی کہا کہ چاہتے ہیں کہ جب کبھی یوکرین جنگ پر مذاکرات شروع ہوں تو یوکرین بہتر پوزیشن میں ہو، اس لیے بھی ہمیں زیادہ اخراجات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید