• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کوریا کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوریا کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہو گا۔

ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے کوریا کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دی۔

ناصر اقبال اور نور زمان پر مشتمل جوڑی نے جیانگ من ریو اور جائیجن یو کی کورین جوڑی کو ہرایا۔

میچ کا اسکور 11-3، 5-11 اور 11-4 رہا۔

اس سے قبل آخری گروپ میچ میں پاکستان نے چائنیز تائپے کو شکست دی تھی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہو گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید