امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان و بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے کا ذکر کردیا اور ساتھ ہی پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف بھی کی۔
نیٹو سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، پاکستان بھارت کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، دونوں میں جوہری تنازع ہو سکتا تھا، پاکستان اور بھارت سے کہا ہے کہ تجارت کرو۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، وہ بہترین انسان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر متاثر کُن شخصیت اور اچھے انسان ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل ایران، راونڈا اور کانگو، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بند کرائی، پاکستان بھارت میں جنگ بندی کے لیے متعدد فون کالز کیں۔