• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر کا مذاق اڑانے پر ناروے کے سیاح کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا

ناروے کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ناروے کے سیاح کو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے پر امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔

 اخبار کے مطابق 21 سالہ ناروین سیاح میڈس مکلسن کے موبائل فون کو امریکی ایئرپورٹ پر امیگریشن عملے نے چیک کیا تھا، امریکی امیگریشن عملے کو سیاح کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جے ڈی وینس کی تصویر والی میم ملی، جس کے بعد سیاح کو واپس ناروے بھیج دیا گیا۔

 دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ ناروین سیاح کا سوشل میڈیا میم کی بنیاد پر ڈی پورٹ کرنے کا دعویٰ درست نہیں ہے۔

امریکی حکام نے کہا کہ ناروین سیاح کو نشہ کرنے کا اعتراف کرنے پر اپنے ملک واپس بھیجا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید