• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیزون کے بانی جیف بیزوس، لورین سانچیز کی پُرتعیش شادی کی تیاریاں عروج پر


ایمیزون کے بانی ارب پتی جیف بیزوس اور سابق صحافی لارین سانچیز کی ہونے والی شادی اس وقت توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امیزون کے بانی جیف بیزوس اور صحافی لورین سانچیز کی پُرتعیش شادی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔

جیف بیزوس اور لارین سانچیز اپنی شادی کے مقام یعنی وینس، اٹلی پہنچ گئے، دونوں جیف بیزوس کی بوٹ میں وینس پہنچے ہیں۔

جیف بیزوس اور لارین سانچیز شادی کرنے کے لیے وینس پہنچ گئے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جیف بیزوس اور لارین سانچیز شادی کرنے کے لیے وینس پہنچ گئے—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اٹلی کے شہر وینس میں ہونے والی شادی پر 56 ملین ڈالرز یعنی 15 ارب روپے سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل جیف بیزوس کی شادی کو صدی کی سب سے بڑی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

جیف بیزوس اور لارین سانچیز کی 3 روزہ شادی کی تقریبات کل (جمعرات کی) رات سے شروع ہوں گی۔

شادی میں شرکت کے لیے صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا سمیت دنیا بھر سے وی آئی پی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید