• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ٹیکس نادہندگان کیخلاف مقدمات اور گرفتاریاں غیرقانونی قرار

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کو رٹ نےʼʼ سیلز ٹیکس واجبات ʼʼ تعین بغیر ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ،ٹیکس نا دہندہ کے خلاف کسی بھی فوجداری کارروائی سے پہلے ٹیکس کا تعین اور اپیل کا حق ضروری ہے ،بغیر سماعت ،سول کارروائی کے ان کی گرفتاری آئین کی خلاف ورزی ہے،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ،جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس عرفان سادات خان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ، فاضل عدالت نے قراردیاہے کہ ٹیکس نا دہندہ کے خلاف کسی بھی فوجداری کارروائی سے پہلے ٹیکس کا تعین اور اپیل کا حق ضروری ہے،بغیر سماعت اور سول کارروائی کے ان کی گرفتاری آئین کی خلاف ورزی ہے،فیصلے میں قراردیا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں فوجداری کارروائی انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔

اہم خبریں سے مزید