• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جماعتِ اسلامی کا حق چھین کر میئر مسلط کیا گیا: حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کراچی میں جماعتِ اسلامی کا حق چھین کر ایک میئر مسلط کیا گیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اب تک یہی سمجھتے تھے کہ پی ٹی آئی کے 32 چیئرمین نے دباؤ کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا تھا، آج پی ٹی آئی کے وہ 32 لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پیپلز پارٹی پسند ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا حق تھا کہ انہیں مخصوص نشستیں دی جاتیں۔

 حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بلدیات پر ڈاکا مارا، الیکشن میں ہماری جیتی ہوئی نشستوں کو دھاندلی کر کے چھینا گیا، ڈاکا ڈال کر جعلی طریقے سے کراچی میں میئر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کامیاب قرار دیا گیا لیکن میں نے سیٹ واپس کر دی، میں خود چند ووٹوں سے ہار گیا تھا، عام انتخابات میں ہمیں جیتی ہوئی نشستیں نہیں دی گئیں۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ جب اپنی تنخواہیں بڑھانی ہوتی ہیں تو سب جماعتیں ایک ہو جاتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو اسرائیل فلسطین میں کرتا ہے بھارت وہ کشمیر میں کرتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید