• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ واقعہ کربلا امن اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کریں گے، موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں عشرہ محرم الحرام حساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کیلئے نیا سسٹم نافذ کرکے اسپیشل کنٹرول روم قائم کردیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متنازع مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازع سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیے جبکہ سائبر پٹرولنگ کا آغاز کرکے سوشل میڈیا مواد کی مانیٹرنگ کیلئے خصوصی پورٹل بھی فعال کر دیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کیلئے کوئیک رسپانس فورس بھی تعینات ہے۔

قومی خبریں سے مزید