• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غازی بروتھا ڈیم تعمیر، صوابی کے عوام کو محرومیوں کا شکار بنانے والوں سے ضرور حساب لیا جائیگا، اسد قیصر

صوابی( نمائندہ جنگ)سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی اسد قیصرنے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ عوام مخالفین کے پروپیگنڈے میں نہ آئیں یہ لوگ اب پھر لباس بدل کرآرہے ہیں تاکہ عوام کو دوبارہ سے ورغلا سکیں لیکن عوام اب باشعور ہوگئے ہیں وہ اب اچھے اور برے میں تمیز کرنا بہتر طور پر سمجھتے ہیں لہذا عوام ان ابن الوقت مداریوں کے دام میں نہیں پھنسیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز یونین کونسل گاڑ منارہ(صوابی)میں محکمہ ایریگیشن کے تحت موضع گاڑ منارہ میں سولر ٹیوب ویل کے افتتاح کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ا نہوںنے یونین کونسل گاڑ ھ (صوابی) کے لئے سولر لائٹس اور ہیڈ پمپس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غازی بھروتھا ڈیم تعمیر ضلع صوابی کے عوام کو محرومیوں کا شکار بنانے والوں سے ضرور حساب لیا جائے گا انہوںنے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ضلع صوابی کو سپیکر شپ کا اہم عہدہ ملا ہے اور بحیثیت سپیکر وہ ایسی عوامی خدمت کریں گے کہ عوام مدتوں یاد رکھے گی انہوںنے کہا کہ عوام کو تعلیم ، صحت ، زرائے آمدورفت، زراعت ، ایریگیشن اور سپورٹس کی مد میں میگا پراجیکٹس کرنے کا مقصد میں عوام کو جدید سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عوام کی خوشحالی اور آسودگی مقصود ہے انہوںنے کہا کہ ان کے دور اور سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کا موازنہ کیا جائے تو عوام کو بہتر طور پر معلوم ہوجائے کہ کون صوابی کے عوام کے ساتھ کتنا مخلص ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت میں بیٹھے اعلیٰ ترین حکام جنہوں نے سابقہ دور میں ضلع صوابی کے استحصال کرتے ہوئے غازی بھروتھا ڈیم تعمیر کیا اور صوابی کے محروم عوام کو یکسر بے یارومددگار چھوڑ دیاان سے عوام کی محرومیوں کا مکمل حساب لیا جائے گا اس معاملہ کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے
تازہ ترین