• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اہم کامیابی مل گئی، پاکستان نے جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان یہ ذمہ داری شعور، انکساری اور یقین کے ساتھ نبھائے گا، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، قانون کی حکمرانی اور کثیرالجہتی سفارتکاری کا حامی ہے، سلامتی کونسل میں متوازن، شفاف اور مشاورتی طرز عمل اپنائے گا، عالمی امن کے فروغ میں اقوام متحدہ کے ساتھ کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان جولائی کے دوران 2 اعلیٰ سطح کے اجلاس منعقد کرے گا۔ 22 جولائی کو امن کے فروغ اور پُرامن تصفیہ تنازعات پر اوپن ڈیبیٹ ہوگی، 23 جولائی کو مسئلہ فلسطین پر سہ ماہی اوپن ڈیبیٹ ہوگی، 24 جولائی کو او آئی سی اور اقوام متحدہ کے باہمی تعاون پر بریفنگ دی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ تینوں اجلاس کی صدارت سینیٹر اسحاق ڈار کریں گے، پاکستان کی صدارت میں سلامتی کونسل فعال، مؤثر اور مشاورتی انداز اپنائے گی، پاکستان اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید