گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت اور اِسلام کا قلعہ ہے۔ بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان نے اپنے سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی اور نئی جنگی تاریخ رقم کی۔
ایک بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اسلامی ممالک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کیلئے عالمی فورمز پر آواز اٹھائی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے عمان سے تعلق رکھنے والے بائیکرز کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ عمانی بائیکرز کے دورے سے دوطرفہ ثقافتی اور سیاحتی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، امید ہے کہ عمانی بائیکرز پاکستان کے مثبت امیج کو اُجاگر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ رکن عمانی بائیکرز کلب محمد النبھانی کا کہنا تھا کہ دورے کا مقصد اتحاد، دوستی اور علاقائی تعاون کے پیغام کو تقویت دینا ہے ۔