• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا: گورنر سلیم حیدر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور سرخرو ہوا۔

سردار سلیم حیدر نے لاہور میں ایرانی قونصل خانے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے اسلامی دنیا کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش چل رہی ہے، اتحاد کی طاقت سے ایسے عناصر کو شکست دی جا سکتی ہے، پاکستان کا ایران کے ساتھ نہ ٹوٹنے والا محبت کا گہرا رشتہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید