• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بل ایوان نمائندگان نے منظور کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فوٹو فائل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فوٹو فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق ’بگ بیوٹی فل‘ بل ایوانِ نمائندگان نے منظور کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے، بل دستخط کے لیے صدر ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے صدر ٹرمپ بل پر دستخط جمعے کی شام 5 بجے کریں گے۔

اس سے قبل امریکی سینیٹ نے بھی صرف ایک ووٹ کی برتری سے بل کی منظوری دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید