• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سزا کیلئے تیار رہیں: وزیر صحت پنجاب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔

وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں پاک پتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمۂ صحت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح اولین ترجیح ہے، بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی میں تعطل، کمی یا کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ صحت نے اسپتالوں میں ویجیلنس کمیٹیاں قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ویجیلنس کمیٹیاں اسپتالوں کے دورے کر کے خامیوں کی نشاندہی کریں گی۔ 

قومی خبریں سے مزید