سندھ حکومت نے کراچی کے علاقے لیاری میں بلڈنگ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق 5 رکنی کمیٹی عمارتوں کے گرنے کی وجوہات، اور ذمہ داروں سے متعلق سفارشات اور ان کا تعین کر کے 48 گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔
کراچی کے کمشنر حسن نقوی کو تحقیقاتی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔