وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے کی وجہ سے ہیں، اگر پانی صاف کردیں تو بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے لیکن ہماری توجہ اسپتال بنانے اور دوا دینے پر ہے لیکن بیماری سے بچاؤ پر نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم کریں گے، اسپتال کے فضلہ کو ٹھکانے لگانے سے ہم بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، اسپتالوں کا فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے کی وجہ سے ہزاروں لوگ روزانہ بیمار ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے چھوٹے بچوں کو کینسر جیسے موذی امراض لاحق ہیں، جن سے بچاؤ صرف صاف ماحول اور مؤثر ویسٹ مینجمنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔