پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے صدر زرداری کے استعفے سے متعلق خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے استعفے کی خبریں گمراہ کن ہیں۔
ایک بیان شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری اتحادی حکومت کے توازن اور استحکام کا سب سے اہم ستون ہیں، یہ افواہیں ایک منظم سازش کے تحت جمہوری ڈھانچے کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام ان جعلی خبروں، افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ صدر زرداری نے ہر نازک وقت میں جمہوریت کا پرچم بلند رکھا، وہ جمہوری استحکام کی علامت اور آئینی اقدار کے سچے نگہبان ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صدر زرداری پارلیمانی نظام کے اصل محافظ اور آئینی تسلسل کے ضامن ہیں۔