• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھنوش اور مرونل ٹھاکر واقعی ڈیٹنگ کررہے ہیں؟

کیا جنوبی بھارت کے معروف تامل سپر اسٹار دھنوش اور اداکارہ مرونل ٹھاکر واقعی ڈیٹنگ کررہے ہیں؟ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دونوں میں رومانوی مراسم جاری ہیں۔

ایسا لگتا ہے کہ کبھی کبھار افواہیں سچ بھی ہوتی ہیں۔ ممبئی میں سن آف سردار 2 کا پریمیئر توقع سے کہیں بڑا ایونٹ ثابت ہوا، فلم کے پریمیئر میں اداکاروں کی موجودگی کوئی حیرت کی بات نہیں۔

تاہم ایک خاص جوڑے کی آمد اور اس کے بعد ہونے والی ملاقات نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اداکارہ مرونال ٹھاکر کے ساتھ مہمانوں کی فہرست میں دھنوش کا نام بھی شامل تھا۔ 

دونوں نے نہ صرف پریمیئر میں شرکت کی بلکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے کافی کچھ باتیں بھی کیں۔ جس کے فوری بعد مرونل ٹھاکر اور دھنوش کی ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آنے لگیں۔ 

اس معاملے پر ایک بھارتی میڈیا ادارے کا کہنا ہے ویسے تو اسکے پاس کوئی تفصیلات نہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ دونوں میں رومانوی ملاقاتیں ہورہی ہیں، تاہم یہ سلسلہ ابھی حال ہی میں شروع ہوا ہے اور انکا اپنے تعلقات کے حوالے سے ان مراسم کو پبلک کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید