• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق

تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے۔

 مولانا خان زیب 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، مولانا خان زیب اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔ 

وزیر داخلہ کا اظہار افسوس 

وزیر داخلہ محسن نقوی نے باجوڑ میں فائرنگ سے رہنما اے این پی مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

قومی خبریں سے مزید