وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔
نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک سال میں مہنگائی 24 سے 4 فیصد تک آ گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 4 سال ملک کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس اناڑی سے جلد جان چھوٹ گئی۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے۔