کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کوئٹہ سے پنجاب آنیوالی مسافر بس پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شناختی کارڈ چیک کرکے مسافروں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی افسوسناک و تشویشناک ہے، مسافروں کے لواحقین سے گہری ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے حالیہ دنوں میں ہونیوالی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کرنے ساتھ ساتھ پیشگی اقدامات بھی انتہائی لازم ہیں ، انہوں نے غیر معمولی موسم کی صورتحال میں عوام کو بھی حفاظتی انتظامات کیساتھ احتیاط کی تاکید کی ہے۔