• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹو
وزیر اعظم شہاز شریف--- فائل فوٹو

 وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے 1 لاکھ 35 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔

 اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اعشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید