• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بزنس فورم نے پارلیمان سے معاشی قانون سازی کا مطالبہ کر دیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان بزنس فورم نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ کر پارلیمان سے معاشی قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بزنس فورم نے خط میں کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اس مالی سال کو معاشی قانون سازی کا سال قرار دیں۔

پاکستان بزنس فورم نے خط میں مطالبہ کیا کہ فنانس بل کی شق 37 ڈبل اے اور 37 بی پر فوری نظرثانی کی جائے اور معاملے پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

پاکستان بزنس فورم کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ بینکنگ سیکٹر کئی سال سے ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کو نظر انداز کر رہا ہے، بینک صرف حکومت کو قرض دینا چاہتے ہیں، یہ کیسی بینکاری ہے؟

قومی خبریں سے مزید