• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین وہ بندہ ہے جسے یس سر اور جی سر کی وجہ سے بٹھایا گیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا وہ لیول نہیں ہے کہ میں جواب دوں، علی امین وہ بندہ ہے جسے یس سر اور جی سر کی وجہ سے بٹھایا گیا ہے۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کوئی تبدیلی اگر کے پی کے میں لائی جائے تو جمہوری طریقے سے ہو۔

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سینیٹ الیکشن آنے والے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں، سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی والے بھی ہمارے پاس آئے تھے۔

رہنما جے یو آئی نے کہا کہ جے یو آئی خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حق میں نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں ان ہاؤس تبدیلی آئے، آئین اور جمہوری طریقے سے تبدیلی آئے،  بہتر ہے گنڈاپور خود استعفیٰ دے کر میدان میں آئے تاکہ الیکشن میں مداخلت نہ ہو۔

قومی خبریں سے مزید