• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے۔ فوٹو : پی آئی ڈی
وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے۔ فوٹو : پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا، اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے کا آسان اور اردو میں ہونا خوش آئند امر ہے، ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجراء کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے۔

قومی خبریں سے مزید