نجی ایئر لائن کی غلطی کے سبب لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچ جانے والے متاثرہ شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار شہری ملک شاہ زین نے درخواست میں سول ایوی ایشن و دیگر کو فریق بنایا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن نے شہری کو بغیر پاسپورٹ کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا، سعودی حکام نے شہری کو دوبارہ لاہور ڈی پورٹ کر دیا تھا، معاملہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کی نااہلی ہے۔
وکیل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر ہیومن ٹریفکنگ کی تحقیقات بھی کروائی جائیں۔