• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کیخلاف درخواست، پیشرفت رپورٹ طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

دورانِ سماعت سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعتراضات سے متعلق کمیٹی بنادی گئی ہے، رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں مشکلات ہیں، رکشوں پر کچھ مقامات پر پابندی لگائی گئی تھی ہر جگہ پابندی نہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے جوابی دلائل میں کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے 11 پھر 20 روٹس پر چنگچی رکشوں کو بند کیا، پابندی عائد کرنے سے قبل متاثرہ فریق سے مشاورت نہیں کی گئی، شہر بھر میں 60 ہزار چنگچی رکشے چلتے ہیں، پابندی سے چنگچی رکشہ چلانے والے متاثر ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ رکشوں پرپابندی کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے۔

عدالتِ عالیہ نے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ دیں، اس کے ساتھ ہی سماعت 20 اگست تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید