قیدی ……
موبائل فون اس کی زندگی کا حصہ تھا۔
وہ ہر منظر، ہر لمحہ، موبائل میں قید کر لیتا۔
صبح بارش ہوئی، تو ویڈیو بنائی، موبائل میں سیو کی،
اور فیس بک پر اپ لوڈ کر دی۔
دوپہر کو ایک ضعیف مزدور دکھائی دیا۔
فوراً تصویر کھینچ کر موبائل میں محفوظ کر لی،
اور انسٹاگرام پر پوسٹ کر دی۔
شام کو ایئرپورٹ پر ایک مشہور اداکار ملا،
سیلفی بنائی، کیپشن لکھا، اور ٹویٹر پر ڈال دی۔
وہ سب کچھ موبائل میں قید کرتا گیا
…اس بات سے بے خبر کہ وہ خود
موبائل میں قید ہوچکا ہے۔