• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپین: تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی

جامع مسجد قرطبہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جامع مسجد قرطبہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسپین میں تاریخی مسجد قرطبہ میں آگ لگ گئی، آگ پر ڈیڑھ گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تاہم فائر فائٹرز کے فوری ردِعمل کی وجہ سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔

قرطبہ کی میئر جوزا مارا بلیڈو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بروقت مداخلت سے ایک تباہی کو ٹال دیا گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق مسجد میں آگ فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

بتاتے چلیں کہ جامع مسجد قرطبہ 8ویں صدی عیسوی میں تعمیر ہوئی تھی۔ اسپین پر مسلمانوں کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس مسجد میں 16ویں صدی میں ایک چرچ بھی قائم کردیا گیا تھا، یہ مسجد اسپین میں مسلمانوں کی شاندار فن تعمیر کا ایک نمونہ تصور کہ جاتی ہے۔

اس مسجد کو 1984ء میں یونیسکو کی جانب سے عالمی ورثہ قرار دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید