• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر عالمی تنقید کو رد کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کے منصوبے پر عالمی تنقید کو رد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم غزہ پر قبضہ کرنے نہیں بلکہ غزہ کو حماس سے آزاد کرنے جا رہے ہیں۔

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ غزہ کو غیر مسلح کر کے پُرامن شہری انتظامیہ قائم کی جائے گی جس میں فلسطینی اتھارٹی، حماس اور کوئی دہشت گرد تنظیم شامل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کروانے میں مدد کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ غزہ مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے۔

واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعے کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔

اسرائیل کی تازہ بمباری سے امداد کے منتظر 11 فلسطینیوں سمیت 36 فلسطینی شہید ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید