• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویوز کی دوڑ، پاکستانی انفلوئنسر نے مہنگی گاڑی توڑ دی

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

آج کل سوشل میڈیا پر ویوز، لائکس اور سبسکرائبرز کی چاہی ان چاہی دوڑ لگی ہوئی ہے۔

اس دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی خاطر سوشل میڈیا انفلوئنسرز، کانٹنٹ کری ایئٹرز کسی بھی حد سے گزر جانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بھی ہوئی ہے جس میں یو اے ای میں مقیم پاکستانی انفلوئنسر نے چند ویوز کی خاطر لاکھوں کا نقصان برداشت کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے مہگی ترین گاڑی ’آڈی‘ کو توڑ دیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اب تک 31 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

قبل ازیں مذکورہ انفلوئنسر کی اور ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میری گرل فرینڈ نے مجھے دھوکا دے دیا ہے، یہ گاڑی میں نے اس کے لیے خریدی تھی لیکن اب وہ نہیں رہی تو میں اسے توڑ دوں گا اگر مجھے اس ویڈیو پر 10 ہزار کمنٹس ملے تو۔

دلچسپ و عجیب سے مزید