• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کریملن کی پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں روسی صدر پیوٹن اور امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الاسکا میں 15 اگست کو ہونے والی ملاقات کی تصدیق کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن نے کہا کہ دونوں رہنما ملاقات میں یوکرین تنازع کے طویل المدتی پُرامن حل پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

کریملن کا کہنا تھا کہ یہ بظاہر ایک چیلنجنگ عمل ہوگا لیکن ہم اس میں بھرپور توانائی کے ساتھ حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 15 اگست کو الاسکا میں ہوگی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کر کے پیوٹن سے ملاقات کے متعلق آگاہ کیا۔

اس سے پہلے ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کہا تھا کہ وہ جلد روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن نے امریکا سے کہا ہے کہ مشرقی یوکرین کے بدلے وہ جنگ ختم کریں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید