• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کو تجویز دی تھی: گورنر خیبرپختونخوا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کیلئے صوبائی حکومت کو تجویز دی تھی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے بیٹھنا چاہیے، مشاورت سے سینیٹ انتخابات نہ ہوئے تو پھر ایسا نہ ہو اپوزیشن زیادہ نشستیں حاصل کر لے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے صوبائی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کے معاملے پر بات ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وزیر اعلیٰ میرے پاس آئے تو میں نے کہا بروقت سمری بھیجا کریں۔

قومی خبریں سے مزید