لاڑکانہ میں واقع چانڈکا اسپتال کے آرتھو پیڈک وارڈ میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی، زخمی ہونے والی خاتون نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ایک ملزم کو زخمی کردیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے بہرام سے تعلق رکھنے والے شخص اور ان کی اہلیہ علاج کے لیے داخل تھے کہ اچانک مسلح افراد نے وارڈ میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون نے جوابی فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا پے۔
پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔