• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ کے پی کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں وزیرِ قانون، ایڈووکیٹ جنرل اور سیکریٹری قانون شریک تھے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کے پی کو اسمبلی اجلاس بلانے اور دیگر متعلقہ امور پر مشورے دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا گیا کہ صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے لیکن کورم پورا نہ ہونے دیں، کورم کی نشاندہی پر صوبائی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ ملتوی کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشورہ دیا گیا کہ اجلاس ملتوی ہونے سے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین حلف نہیں اٹھا سکیں گے، قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اسپیکر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد کیا جائے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کو بتایا گیا کہ اسمبلی کا اجلاس حکومت نہیں بلائے گی تو چیف جسٹس کسی اور کو نامزد کر لیں گے۔

قومی خبریں سے مزید