پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس میں صوبے بھر میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے ایک ہی کارڈ متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
مریم نواز نے ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لیے ٹی کیش کارڈ کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے دوران موٹر سائیکل اور رکشے کے متبادل کے طور پر الیکٹرک رکشہ متعارف کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔