وزیر اعظم شہباز شریف نے چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی۔
کمیٹی شوگر سیکٹر میں اصلاحات اور نجکاری کے لیے قابل عمل تجاویز مرتب کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی صارفین کے تحفظ اور قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے بچاؤ کے لیے پالیسی سفارشات مرتب کرے گی۔
کمیٹی 30 روز کے اندر وزیر اعظم شہباز شریف کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔