• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کو ڈیتھ سیل میں اندھیرے میں رکھا گیا ہے، شیخ وقاص اکرم

فوٹوز فائل
فوٹوز فائل 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی کو ڈیتھ سیل میں اندھیرے میں رکھا گیا ہے، بانی کی ملاقاتیں ساتھیوں اور رفقاء سے بند کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اڈیالا کو چلانے والوں کو کہتے ہیں عام شہری کے حقوق تک کیوں نہیں دیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے لیے عام شہریوں کےحقوق مانگتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کتابیں، اخبارات کی رسائی بند کر دی گئی ہے، عدالتی سرپرستی میں 6 افراد کو ملاقات کا کہا گیا تھا، سابق وزیراعظم جو اڈیالا میں رہا اس کی ملاقاتوں پر پاپندی نہیں لگی۔


قومی خبریں سے مزید