• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے میں گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث ان کی موت ہوگئی۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مرحوم فرقان احمد کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید