• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترک صدر کی تیانجن میں وزیراعظم سے ملاقات، سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دو طرفہ تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کو سراہا۔

ترک صدر نے پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے نقصانات پر اظہارِ افسوس کیا اور قیمتی جانی ومالی نقصانات پر پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ 

دونوں فریقوں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، فریقین نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت ونسل کشی کی مذمت کی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور مسلم دنیا اور اس سے باہر امن، استحکام اور خوش حالی کے لیے تعاون مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم پر زور دیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید