• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کی وائٹ ہاؤس تصدیق کر سکتا ہے: ترجمان امریکی سفارتخانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

امریکی سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔

یہ بات پاکستان میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے برطانوی خبررساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔

ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اس سے متعلق اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے اس سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

دوسری جانب دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید