• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل میں مصروف دن گزارا۔ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان آج کابل میں نائب آباد، خرلاچی ریلوے لنک پر مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی کے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے کوریڈور کے تحت کیا گیا ہے، یہ کوریڈور علاقائی روابط اور اقتصادی انضمام کو فروغ دے گا، یہ وسطی ایشیائی ممالک کو افغانستان کے ذریعے پاکستانی بندر گاہوں سے جوڑے گا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی آج افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے کابل میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اعلیٰ سطح روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اسحاق ڈار کی افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے بھی ملاقات ہوئی، ان دونوں ملاقاتوں میں تجارت، ٹرانزٹ، سیکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

اسحاق ڈار اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات میں سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، نائب وزیراعظم  نے سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون اور علاقائی رابطے کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

قومی خبریں سے مزید