• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وبا ……

شہر میں ایک پراسرار وبا پھوٹ پڑی۔

اس وبا کا نشانہ صرف غریب اور متوسط طبقہ تھا۔

ہر ماہ کی کچھ تاریخوں میں اچانک

کسی گھر سے اٹھتی چیخیں صبح کا سناٹا چیر دیتیں،

لوگ اکٹھے ہوتے، تو خبر ملتی کہ گھر کا کفیل مر گیا۔

پہلا گمان خودکشی کی سمت جاتا،

مگر طبی جانچ میں پتا چلتا:

نہ تو کوئی زخم ہے، نہ ہی زہر، نہ ہی ہارٹ اٹیک۔

بس، مرنے والے کی مٹھی میں ایک کاغذ دبا ہوتا۔

سب سمجھتے، شاید سوسائیڈ نوٹ ہو،

لیکن جب مٹھی کھولی جاتی،

تو اس میں فقط ۔ ۔ ۔ بجلی کا بل ہوتا۔

تازہ ترین