• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہاٹ نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کی سرکاری تیل و گیس کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ کوہاٹ نشپا بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا ہے کہ برگزئی ایکس ون کنویں سے 3 ہزار 765 بیرل یومیہ خام تیل حاصل ہو گا جبکہ نئی دریافت سے یومیہ 1 کروڑ 12 لاکھ مکعب گیس مل سکے گی۔

خط کے متن کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 ہزار 170 میٹر گہری کھدائی کی گئی، نئی دریافت سے نشپا بلاک میں مزید تیل و گیس کی دریافت کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

65 فیصد حصص کے ساتھ او جی ڈی سی ایل نشپا بلاک کی آپریٹر ہے جبکہ پی پی ایل 30 فیصد اور جی ایچ پی ایل 5 فیصد کی شراکت دار ہے۔

قومی خبریں سے مزید