• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول: 4 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سجاول کی بیلو یونین کونسل میں 4 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں سال ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4  کروڑ  50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی گئی تھی۔

این ای او سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسدادِ پولیو کے لیے اپریل میں ملک بھر میں قومی مہم شروع کی جائے گی۔

صحت سے مزید